فیسوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج پر یو ای ٹی نے طلباء کو معطل کر دیا

  • November 15, 2019 10:33 am PST
taleemizavia single page

لاہور: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چھ طلباء کیخلاف کارروائی عمل میں‌ لائی گئی ہے. یونیورسٹی انتظامیہ نے فیسوں میں اضافوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والے دو طلباء کو معطل کر دیا ہے.

یو ای ٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے طلباء کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں. فیسوں میں اضافے کیخلاف مظاہرہ کرنے کی پاداش میں سعد ابراہیم اور شعیب عارف کو چھ ماہ کیلئے معطل کر دیا گیا ہے.

ان دونوں طلباء کو چھ ماہ کے لیے معطل کرنے کے ساتھ ساتھ ہاسٹل الاٹمنٹ کو بھی ہمیشہ کے لیے منسوخ کرکے یونیورسٹی سے نکال دیا گیا ہے.

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے مستقیم ساجد، احسن عباس اور محمد سلیم  کی ہاسٹل الاٹمنٹ منسوخ کر کے انھیں وارننگ لیٹر جاری کر دیے ہیں.

یونیورسٹی کے طلباء نے 13 ستمبر کو فیسوں میں سو فیصد تک اضافوں کے خلاف مظاہرہ کیا تھا. یونیورسٹی نے ہاسٹل کی فیسوں میں اضافہ کرنے کے ساتھ ٹیوشن فیس، سمر سمیسٹر فیس میں اضافہ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے.

یونیورسٹی سے نکالے گئے طلباء کہتے ہیں کہ آئین پاکستان کے تحت احتجاج کرنا ان کا بنیادی حق ہے اور انھوں نے اس احتجاج کے دوران یونیورسٹی کے املاک کو کوئی نقصان نہیں‌ پہنچایا، یونیورسٹی طلباء پر دبائو ڈال کر اپنی مرضی کے فیصلے کر رہی ہے. طلباء کہتے ہیں کہ وہ انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *