لاہور کی سرکاری یونیورسٹی نے گوگل ریسرچ ایوارڈ جیت لیا

  • May 7, 2023 3:20 pm PST
taleemizavia single page

آمنہ مسعود

انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور کے ایک فیکلٹی ممبر نے گوگل ریسرچ اسکالر ایوارڈ 2023 جیت لیا ہے۔ ڈاکٹر وقاص سلطانی پاکستان کے واحد # اکیڈمک ہیں جنہوں نے اس سال گوگل ریسرچ اسکالر کا ایوارڈ جیتا ہے۔ دیگر ایوارڈ حاصل کرنے والوں کا تعلق دنیا بھر کی اعلیٰ درجہ کی یونیورسٹیوں سے ہے۔

ڈاکٹر وقاص کو مختلف کمپنیوں اور تنظیموں کے پراجیکٹس پر کام کرنے کا تجربہ ہے جن میں یو ایس انٹیلی جنس ایڈوانسڈ ریسرچ پروجیکٹس ایکٹیویٹی (آئی اے آر پی اے)، یو ایس ڈیٹا ٹرانسپورٹ سلوشن (ڈی ٹی ایس)، یو ایس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف جسٹس (این آئی جے)، زیروکس (یو ایس اے)، سام سنگ (جنوبی کوریا) شامل ہیں۔ انسانی عمل کی شناخت، بے ضابطگی کا پتہ لگانے، چھوٹے آبجیکٹ کا پتہ لگانے، اور جیولوکلائزیشن سے متعلق ان کے حالیہ تحقیقی پروجیکٹس  مکمل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے سیول نیشنل یونیورسٹی سے ایم ایس اور سینٹر فار ریسرچ ان کمپیوٹر وژن ، یونیورسٹی آف سینٹرل فلوریڈاسے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ڈاکٹر وقاص سلطانی، آئی ٹی یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت پر ریسرچ پراجیکٹ کر رہے ہیں جو انسانی جانوں کو بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.