یونیورسٹیوں کے ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہ 4 لاکھ 26 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی منظوری

  • July 6, 2021 8:58 pm PST
taleemizavia single page

آمنہ مسعود، اسلام آباد: سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات ٹینور ٹریک سسٹم کے اساتذہ کی تنخواہوں میں 6 برس بعد اضافہ کر دیا گیا ہے، نئی پالیسی میں ٹی ٹی ایس پروفیسرز کی تنخواہ میں کمی ہوئی ہے تاہم دیگر گریڈ کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت سرکاری یونیورسٹیوں کے اساتذہ کے لیے ٹینور ٹریک سسٹم نافذ کیا گیا تھا اس سسٹم کے تحت اساتذہ کو بیسک پے سکیل کے مقابلے پر بھاری تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں تاہم دو ہزار پندرہ کے بعد یونیورسٹیوں میں تعینات ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

اس ضمن میں ایچ ای سی کی جانب سے وزارت تعلیم کو سمری ارسال کی گئی تھی جسے فنانس ڈویژن بھیجا گیا۔

اس سمری کی منظوری کے بعد وزارت تعلیم نے ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ٹینور ٹریک اساتذہ کی تنخواہیں بڑھا کر 4 لاکھ 26 ہزار روپے ماہانہ تک مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایچ ای سی نے ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگیوں کیلئے ایک ارب 52 کروڑ روپے کی اضافی رقم مختص کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹی ایس پروفیسرز کی تنخواہ 4 لاکھ 26 ہزار روپے تک مقرر کر دی گئی ہے۔ ٹی ٹی ایس ایسوسی ایٹ پروفیسر کی تنخواہ 3 لاکھ 84 ہزار روپے، ٹی ٹی ایس اسسٹنٹ پروفیسرز کی تنخواہ 3 لاکھ 65 ہزار روپے تک مقرر کر دی گئی ہے۔ چھ سال بعد ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا۔

ٹینور ٹریک سسٹم کے تحت تعینات یونیورسٹیز اساتذہ کی نئی تنخواہوں کا نوٹیفکیشن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *