فلسطینیوں کی حمایت پر پاکستانی ادیبہ سے جرمن اعزاز واپس
- September 19, 2019 2:14 pm PST
ویب ڈیسک: فلسطینیوں کی حمایت کرنے والی پاکسانی ادیبہ کاملہ شمسی سے جرمن ادبی ایوارڈ واپس لے لیا گیا ہے. کاملہ شمسی کے لیے نیلی ساکس ایوارڈ کا اعلان کیا گیا تھا.
وائس آف امریکا اُردو سروس کے مطابق کاملہ شمسی اسرائیل کے خلاف بی ڈی ایس تحریک کی حامی ہیں جس کو بنیاد بناتے ہوئے جرمن شہر ڈورٹ منڈ کی سٹی کونسل کا کہنا ہے کہ جیوری اراکین مصنفہ کاملہ شمسی کو ادبی ایوارڈ دینے کے فیصلے پر دوبارہ غور کر رہی ہے۔
لندن میں مقیم کاملہ شمسی کے سات ناول چھپ چکے ہیں. ان کے ناولوں کے متعدد زبانوں میں ترجمے ہو چکے ہیں. کاملہ شسمی اپنے ناولوں کی اسرائیل میں اشاعت سے انکار کر چکی ہیں.
یورپ نے ہمیشہ دہرا معیار اپنایا ہے۔ تیسری دُنیا کے ممالک کے سامنے آزادی رائے کا نعرہ لگایا جاتا ہے اور خود اس آزادی پر یقین نہیں رکھتے