ایشیائی جامعات کی تازہ درجہ بندی میں پاکستان کی 23 جامعات شامل
- May 27, 2019 11:00 pm PST

اسلام آباد: فاطمہ اکرم
کیو ایس رینکنگ نے ایشیاء کی 500 بہترین یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی فہرست جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلی 500 ایشیائی جامعات کی فہرست میں پاکستان کی 23 جامعات کو شامل کیا گیا ہے۔
تازہ ترین درجہ بندی میں پاکستان سے 9 ایسی جامعات بھی شامل ہیں جو پہلی بار اس فہرست میں شامل ہوئی ہیں۔ گزشتہ سال یہ تعداد 16 تھی.
نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ایشیاء کی پہلی 100 بہترین جامعات میں شامل ہوگئی ہیں۔
ایشیائی جامعات کی درجہ بندی میں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد، کامسیٹس یونیورسٹی، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، پنجاب یونیورسٹی، آغا خان یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی، ایگری کلچر یونیورسٹی فیصل آباد، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور شامل ہیں۔
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی سندھ، یونیورسٹی آف سرگودھا، ویٹرنری یونیورسٹی لاہور، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی شامل ہیں۔
کیو ایس رینکنگ نے جامعات میں طلباء اور اساتذہ کا تناسب، ریسرچ، غیر ملکی طلباء، گریجویٹ طلباء کو ملنے والی ملازمت کی شرح سمیت دیگر اعشاریوں کو شامل کیا گیا ہے۔