پنجاب: بورڈز کے سپیشل امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری

  • October 25, 2021 9:20 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کے اجلاس میں انٹرمیڈیٹ کے سپیشل امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کی منظوری دی گئی ہے۔ کمیٹی نے پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں امتحانی شیڈول میں ایک ہفتہ کی توسیع کی ہے۔

کمیٹی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سپیشل امتحانات کا آغاز 27 نومبر سے ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ سپیشل امتحانات میں شرکت کے خواہش مند تمام طلباء کی درخواستیں جمع کی جائیں گی۔ انٹرمیڈیٹ کا دوبارہ امتحان دینے کے لیے طلباء سنگل فیس کے ساتھ یکم نومبر تک داخلہ فارم جمع کرواسکتے ہیں۔

شیڈول کے مطابق طلباء ڈبل فیس کے ساتھ 8 نومبر اور ٹرپل فیس کیساتھ 12 نومبر تک جمع کرواسکیں گے،انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحان کا آغاز 27 نومبر سے ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.