سنڈیکیٹ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی ایم ٹی آئی ایکٹ کی حمایت

  • May 19, 2019 12:38 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ اجلاس ہوا۔ جس میں کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے تمام سینڈیکیٹ ممبران نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنزایکٹ کی پرزورحمایت کردی ہے۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے تمام کونسل ممبران نے وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی سرکاری ہسپتالوں کی بحالی اورایم ٹی آئی ایکٹ کے حوالہ سے کاوشوں کوسراہا۔

اجلاس میں وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعود گوندل، پروفیسرڈاکٹراسد اسلم خان و سینیئرپروفیسرز، فیکلٹی وکونسل ممبران نے شرکت کی۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے سینڈیکیٹ اجلاس میں تمام حاضرین کومیڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ کے خدوخال بارے آگاہ کیا اور مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنزایکٹ لانے کا صرف اورصرف بنیادی مقصدسرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے مزیدآسانیاں پیدا کرنا ہیں۔

ایم ٹی آئی ایکٹ کسی بھی ڈاکٹرکونقصان نہیں بلکہ تحفظ دے گا۔ حکومت کسی بھی سرکاری ہسپتال کی نجکاری کاکوئی ارادہ یاعزم نہیں رکھتی۔ وزیرصحت پنجاب نے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں ریسرچ ورک کوبین الاقوامی سطح پرلیجانے کیلئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل اوراکیڈیمیا کی کاوشوں کوسراہا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *