سندھ: پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلوں کی تیسری میرٹ لسٹ جاری
- February 2, 2019 2:15 pm PST
کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت سندھ بھر کے پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے تیسرے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں ۔اس ضمن میں نجی میڈیکل کالجوں کی باقی ماندہ نشستوں پر داخلوں کا عمل جاری ہے ۔
نجی میڈیکل کالجوں میں داخلہ حاصل کرنے والے امیدواروں کی پہلی اور دوسری فہرست جاری کردی گئی تھی جبکہ تیسری اورآخری لسٹ جمعہ بتاریخ یکم فروری کو جاری کی گئی۔
ڈائریکٹر ایڈمیشن کے مطابق اب تک میرٹ نمبر کے حساب سے دو ہزار پانچ سو سے زائد طلباء کو مختلف کالجوں میں داخلہ دیا جاچکا ہے جن میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طالبعلم شامل ہیں جو طلبا دوسری لسٹ میں غیر موجود تھے ان کا نام تیسری لسٹ میں دے دیا جائیگا۔