نیدرلینڈ کا علم دوست فیصلہ، کتاب دکھائو ٹرین میں مفت سفر کرو

  • April 7, 2019 10:18 pm PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک: نیدر لینڈ حکومت نے ملک بھر میں بذریعہ ٹرین مفت سفر کی سہولت فراہم کی ہے یہ سہولت کتاب ہفتہ منانے کے تناظر میں دی گئی ہے.

نیدر لینڈ میں 1932ء سے کتاب کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے اس ضمن میں کتاب ہفتہ منایا جاتا ہے جس میں ملک بھر میں لٹریچر فیسٹیول منعقد کیے جاتے ہیں. ڈچ لکھاریوں کی جانب سے اس ہفتے کے لیے خصوصی کتابیں لکھتے ہیں اور یہ کتابیں شہریوں میں مفت تقسیم کی جاتی ہیں.

ان کتابوں‌ کو مصنفین کے دستخطوں کے ساتھ تقسیم کیا جاتا ہے. حکومت نے اعلان کیا کہ ٹرین میں سفر کرنے والے مسافر ٹکٹ کی جگہ نئی کتابیں دکھا کر مفت سفر کر سکتے ہیں اور ان سے پیسے وصول نہیں کیے جائیں گے.

ڈچ سٹیٹ ریلوے کمپنی ہر سال کتاب ہفتہ کے موقع پر مسافروں کو مفت سفر کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے. ریلوے کمپنی یہ سہولت 18 سال کی عمر کے مسافروں کے لیے فراہم کر رہی ہے.

اس کتاب ہفتہ میں 12 پائونڈز کی خریداری پر اپنی پسند کی مفت کتاب دینے کی بھی سہولت دی جارہی ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *