خاکروب کی نوکری کیلئے 4600 انجینئرزکی درخواستیں
- February 9, 2019 1:52 pm PST
نیو دہلی: تامل ناڈو کی اسمبلی سیکرٹیریٹ میں 4،607 انجئینرز، ایم بی اے گریجویٹس نے خاکروب اور سینٹری ورکر کی نوکریوں کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں.
بھارت میں بے روزگاری کی شرح میںاضافہ ہونے کے باعث تعلیم یافتہ افراد بھی اس سے متاثر ہیں. اس وقت بھارت میں بے روز گاری کی شرح 6.1 فیصد ہے.
تفصیلات کے مطابق خاکروب اور سینیٹری ورکر کی نوکریوں کے لیے ڈپلومہ ہولڈرز کی بڑی تعداد نے بھی درخواستیں جمع کرائی ہیں. ان نوکریوں کے لیے کم از کم عمر 19 سال مقرر کی گئی تھی. خاکروب کی دس جبکہ سینیٹری ورکرز کی چار اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی.
ان میں سے 677 درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا ہے.
مذکورہ اسامیوں پر تنخواہ 15،700 روپے سے لے کر 50،000 روپے تک ہے.
اس سے پہلے بھی 2018ء میں درجہ چہارم کی نوکریوں پر 992 پی ایچ ڈی یافتہ، 23،000 ایم فل، 2 لاکھ 50 ہزار پوسٹ گریجویٹ اور 8 لاکھ گریجویٹس نے درخواستیںجمع کرائی تھیں. درجہ چہارم کی کم از کم تنخواہ 5،200 مقرر ہے.