پنجاب: سرکاری سکولز میں جاری سالانہ امتحانات منسوخ کرنے کا حکم
- February 13, 2019 12:38 pm PST
راولپنڈی: محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سکولوں میں جاری سالانہ امتحانات فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور یہ امتحان آئندہ مہینے مارچ میں لیے جائیں.
سی ای اوز ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں میں پہلی، دوسری، تیسری، چوتھی، چھٹی اور ساتویں جماعت کے جاری سالانہ امتحانات منسوخ کر دیے ہیں.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر سکولز ایجوکیشن مُراد راس نے اعلان کیا تھا کہ نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا اور رواں مہینے میں ہونے والے امتحانات کو مارچ میں لیا جائے گا. محکمہ سکولز ایجوکیشن نے گزشتہ برس ایک مراسلہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ تعلیمی سال یکم مارچ سے شروع کیا جائے، مراسلے کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے.
دوسری جانب سکولوں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ انٹرنل امتحانات کی نئی ڈیٹ شیٹ جاری کریں.