خبردار: یوٹیوب پر زیر گردش سمارٹ سلیبس جعلی ہے
- August 14, 2020 11:09 pm PST
لاہور: پنجاب حکومت نے تعلیمی سال کا دورانیہ ایک سال سے کم کر کے چھ مہینے مقرر کرنے کے بعد سمارٹ سلیبس پر مبنی امتحانات لینے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔
اس ضمن میں سوشل میڈیا سائیٹس پر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ سے منسوب سمارٹ سلیبس کو یو ٹیوب اور سوشل میڈیا کی دیگر سائیٹس پر شیئر کیا جارہا ہے۔ سوشل سائیٹس پر شیئر کیے جانے والا سمارٹ سلیبس جعلی ہے۔
بورڈ حکام کی جانب سے طلباء اور اساتذہ کو الرٹ کیا گیا ہے کہ اس سلیبس پر کسی قسم کا غور مت کیا جائے، سرکاری سطح پر جیسے ہی سلیبس فائنل ہوگا اسے پپلک کر دیا جائے گا۔
سمارٹ سلیبس کی تیاری کے لیے محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے قائم کی جانے والی ماہرین کی کمیٹی تاحال سلیبس پر کام کر رہی ہے اور اسے حتمی شکل چند روز میں دی جائے گی۔
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ یو ٹیوب اور فیس بُک پر سمارٹ سلیبس کی جعلی کاپیاں شیئر کرنے کا مقصد ریٹنگ حاصل کرنا ہے حالانکہ کی سلیبس گمراہی پر مبنی ہے۔
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ یو ٹیوب کے جس اکاونٹ سے جعلی سلیبس شیئر کیا گیا ہے اس کے خلاف سائبر کرائم کے تحت کارروائی کی جائے گی اور متعلقہ یوٹیوب چینل کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔