ڈاکٹر نظام الدین یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے پرو ریکٹر تعینات
- February 16, 2019 10:57 am PST
لاہور: پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں پرو ریکٹر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، ڈاکٹر نظام الدین کو ڈاکٹر محمد ظفر اللہ کی جگہ پرو ریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ڈاکٹر نظام الدین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرپرسن اور یونیورسٹی آف گجرات میں وائس چانسلر تعینات رہ چکے ہیں۔ انھوں نے یونیورسٹی آف مشی گن سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے جبکہ اقوام متحدہ میں چوبیس برس تک وہ کام کر چکے ہیں۔
ڈاکٹر نظام الدین، اُردن، مصر، ایتھوپیا میں اقوام متحدہ کی جانب سے کام کر چکے ہیں جبکہ وہ اقوام متحدہ میں ڈائیریکٹر فار ٹیکنیکل پالیسی اینڈ ڈویلپمنٹ بھی تعینات رہے ہیں۔
وہ پنجاب یونیورسٹی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی فارن فیکلٹی پروگرام کے تحت بطور پروفیسر کام کرتے رہے ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے انھیں ستارہ امتیاز کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔