فلبرائٹ سکالرشپ امریکہ کیلئے 173 پاکستانی سکالرز منتخب

  • July 21, 2017 2:07 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

امریکی سفارتخانہ کے ناظم الامور جوناتھن پریٹ نے 173 پاکستانی طال علموں اور اسکالرز کو امریکہ میں اعلی تعلیم و تحقیق کے لیے فلبرائٹ اسکالرشپ کاحاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ فلبرائٹ امریکی حکومت کی طرف سے تعلیمی تبادلے کا سب س ممتاز پروگرام ہے اور پاکستان فلبرائٹ پروگرام پاکستانی اور امریکی حکومت کی کوششوںکی بدولت دنیا کے بڑے پروگراموں میں شامل ہے۔

ناظم الامور جوناتھن پریٹ نے طالب علموں سے کہا کہ آپ لوگ بہت مشکل اور مسابقتی مراحل کے بعد اس مقام تک پہنچے ہیں اور آپ کو اور آپ کے اہلخانہ کو آپکی اس کامیابی پر فخر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اور پاکستان کے مختلف علاقوں کی نمائندگی کرنے والے فلبرائٹ کے متنوع گروپ کو دیکھ کر وہ بہت خوشی محسوس کر ہے ہیں ۔

فلبرائٹ پروگرام 2018ء شرکاء میں 54 فیصد خواتین ہیں۔ شرکت کرنے والے طالب علم 85 امریکی جامعات میں مختلف تعلیمی مضامین بشمول انجینئرنگ ،سماجی علوم اورتوانائی مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کریں گے۔

یوایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان کی ایگزیکٹو ڈائر یکٹر ریٹا اختر نےکہا کہ فلبرائٹ پروگرام شریک طلباء کو جدید ترین تحقیق اور امریکی اساتذہ کے ساتھ تعلیم کا نادر موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ تعلیمی پروگرام نہ صرف شرکاء بلکہ ان کی وطن واپسی پر ان کی کمیونٹیز میں بھی انقلابی تبدیلیاں لاتا ہے۔

فلبرائٹ ماسٹر پروگرام 2014ء کی سابقہ طالبہ صائمہ یاور نے کہا کہ جب میں اپنے سفر اور پاکستان کی طرف دیکھتی ہوں تو مجھے لگتا ہے یہ پروگرام نئی نسل کے پاکستانی لیڈرز کی ترقی کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

امریکہ میں تعلیم وتحقیق کے لیے جانے والے پاکستانی طالب علموں نے وطن واپسی پر مسلسل تحقیق اور معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے ذریعے بین الاقوامی تعلیم کے فوائد اپنی کمیونٹیز تک پہنچائے ہیں ۔

1964ء سے اب تک فلبرائٹ پروگرام نے دنیا بھر کےتین لاکھ ستر ہزار شرکاء کو تحقیق ، خیالات کو عملی جامہ شکل دینے ، تدریس اور معاشرے کو فائدہ پہچانے کا موقع فراہم کیا ہے۔

یوایس ای ایف پی دوملکی کمیشن ہے جو1950 ءمیں پاکستانی اور امریکی حکومتوں نےقائم کیا تھااور یہ اس وقت دنیا بھر میں 49 فلبرائٹ کمیشنز میں سے ایک ہے۔اس کا مشن پاکستان اور امریکہ کے عوام کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تبادلہ پروگراموں کے ذریعے باہمی ہم آہنگی کوفروغ دینا ہے ۔

فلبرائٹ پروگرام کے علاوہ یو ایس ای ایف پی انڈرگریجویٹ، اساتذہ ، صحافیوں اور دیگر پیشہ ورافراد کیلئے متعدد وظیفہ پروگرام چلا رہا ہے۔


  1. Sir,Is there any scholarship program for the Primary School Teachers of Pakistan?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *