ویکسین نہ کرانے والے طلباء کے سکولز داخلوں پر پاپندی عائد

  • September 21, 2019 11:23 pm PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک: نیو یارک میں ایک نیا قانون نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت ایسے بچے جنہوں نے ویکسین نہیں کرائی وہ پبلک سکولوں میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ یہ نیا قانون رواں سال جون میں منظور کیا گیا تھا جو اب نافذ کر دیا گیا ہے۔

ویکسین نہ کرانے والے بچوں کے والدین نے چودہ روز کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی ویکسین مکمل کرالیں۔ قانون کے تحت measles, mumps and rubella ویکسین لازمی کرانا ہوگی۔

امریکا کی دیگر ریاستوں بشمول کیلی فورنیا، ویسٹ ورجینیا، میسسپی میں بھی ویکسین کی شرط عائد کر دی گئی ہے۔ اس قانون کے مطابق میڈیکل چیک اپ کے علاوہ مذکورہ ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔ یہ قانون اس لیے نافذ کیا گیا ہے کہ امریکا کی 25 سالہ تاریخ میں پہلی بار بڑے پیمانے پر خسرہ وباء کی طرح پھیلی ہے۔

سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مہینے میں 31 ریاستوں میں 1241 خسرے کے کیسز درج ہوئے ہیں جس میں سے 83 فیصد کیسز صرف نیو یارک میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ روسی ٹی وی چینل پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق رجعت پسند یہودی کیمونٹی میں یہ بیماری زیادہ پھیل رہی ہے۔

نئے قانون کے مطابق نیو یارک کے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں نے ویکسین نہ کرائی تو 2000 ڈالرز جرمانہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.