حجاج کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کا طریقہ ایجاد

  • February 17, 2020 1:35 am PST
taleemizavia single page

دبئی – العربیہ ڈاٹ نیٹ

سعودی عرب میں ایک طالب علم نے ایسا پروجیکٹ تیار کیا ہے جس کا مقصد حرم مکی کو “کرونا” سمیت ہر قسم کے وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔

سعودی طالب علم عبدالرحمن آل الشیخ کے مطابق ان کے پروجیکٹ کا نام “الحج الآمن” (محفوظ حج) ہے۔ یہ پروجیکٹ حرم مکی اور اس کے زائرین کو ہر قسم کے وائرس اور انفیکشن کی منتقلی سے محفوظ رکھے گا۔

عبدالرحمن نے واضح کیا کہ یہ پروجیکٹ  یو وی جی آئی برقی مقناطیسی شعاؤں پر مبنی ہے۔ ان شعاؤں کو حرم مکی کی چھت اور فرش پر وائرس کو مارنے کے واسطے استعمال کیا جائے گا۔ یہ استعمال ایک مقررہ درجہ حرارت پر ہو گا جو انسان یا جانور کے لیے نقصان دہ نہیں ہو گا۔

سعودی طالب کے مطابق مذکورہ شعاؤں کو حرم مکی کے نزدیک ایک متعین مقدار میں پھیلایا جائے گا۔ اس طرح کہ وہ حرم کے فرش پر پھیل جائے اور باریک سے باریک جرثوموں اور وائرس کو ختم کردے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *