سعودی عرب کا چائنیز لینگوئج کو نصاب میں شامل کرنے کا اعلان

  • February 23, 2019 2:51 am PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک: ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے سکولوں اور یونیورسٹیوں میں چینی زبان کو نصاب میں شامل کیا جائے گا اس سے دونوں‌ ملکوں کے درمیان سٹرٹیجک تعلقات میں بہتری آئے گی.

چینی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کی آمادگی کا اظہار اس وقت کیا گیا جب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان چین کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ بیجنگ میں ملاقات کر رہے تھے.

اس فیصلے کا مقصد سعودی سلطنت اور جمہوریہ چین کے درمیان ہر سطح پر تزویراتی تعلقات میں اضافہ کرنا ہے. اس ضمن میں سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں: دبئی نے ہندی کو تیسری سرکاری زبان کا درجہ دے دیا

اس اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چین زبان کو سکولوں اور یونیورسٹیز کی سطح پر نصاب کا حصہ بنانے سے سعودی طلباء کو چینی کلچرل کو سمجھنے میں‌ مدد ملے گی جو کہ سعودی سلطنت 2030 ویژن کے تحت ہے. چینی زبان کو نصاب میں داخل کرنے سے سعودی طلباء کے لیے مواقعوں میں بھی اضافہ ہوگا.

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق چینی زبان سیکھنے سے دونوں‌ ملکوں کے درمیان عوامی سطح پر بھی رابطے بڑھانے میں مدد ملے گی.

واضح رہے سعودی عرب کی کمپنی آرمکو نے چین کی پیٹروکیمیکل کمپنی میں 9 فیصد شیئرز خریدنے کے لیے سرمایہ کاری کا معائدہ کیا ہے اور 28 ارب ڈالرز کے معائدات کیے گئے ہیں جبکہ چین کی چار کمپنیوں‌ کو سعودیہ میں سرمایہ کاری کرنے کا لائسنس بھی جاری کر دیا گیا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *