دبئی نے ہندی زبان کو تیسری سرکاری زبان کا درجہ دے دیا
- February 10, 2019 5:33 pm PST
نیوز ڈیسک: ابوظہبی کے جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ عدالتی کارروائیوں میں ہندی زبان کو سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہوگا. ہندی زبان عدالتوں میں انگریزی اور عربی زبان کی طرح استعمال کی جائے گی.
اس فیصلے کے بعد ہندی زبان عدالتی کارروائی کی تیسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل کر چکی ہے.
جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ہندی زبان کو عدالتی کارروائی کی زبان قرار دینے سے انصاف کے حصول میں مزید آسانی ہوگی.
ہندی بولنے والوں کو اب دُبئی میں اپنے قانونی معاملات کو سمجھنے میں آسانی ہوگی. سرکاری اعداد و شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مجموعی آبادی 90 لاکھ ہے جس میں ایک تہائی افراد غیر ملکی ہیں.
یو اے ای میں انڈین کیمونٹی کی کل آبادی 2 لاکھ 60 ہزار ہے. نائب وزیر اعظم الابری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ Bilingual Litigation System کے تحت ہندی کو تیسری سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا ہے. اس سے سول اور کمرشل کیسز کو نمٹانے میں آسانی ہوگی.