ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں اُردو ادب پر مکالمہ

  • November 29, 2022 12:51 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: نمائندہ خصوصی

یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور میں ڈرامہ، میوزک اینڈ فیسٹیول سوسائٹی نے لٹریری اینڈ ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے تعاون سے “اردو کہانیوں کے بدلتے رنگ” پر ایک مکالمہ کا اہتمام کیا۔

معروف مصنف اور ناول نگار ڈاکٹر اُسامہ صدیق، سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب سمیرا صمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اُردو کہانیوں کے بدلتے رنگ کے موضوع پر 20 ویں اور 21 ویں صدی میں اُردو ادب کے ارتقاء اور تغیر پر گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر اُسامہ صدیق کے اُردو ناول چاند کو ُگل کریں تو ہم جانیں پر بھی تبادلہ خیال گیا گیا۔

مکالمہ میں ڈاکٹر اسماء بلال، زرقا بشیر سمیت طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *