سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو مزید مراعات دینے کی پالیسی مسترد

  • July 4, 2021 10:33 am PST
taleemizavia single page

آمنہ مسعود، لاہور

پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو مزید مراعات دینے کی تیار کردہ پالیسی دستاویز مسترد کر دی گئی ہے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے وائس چانسلرز کو سپیشل الاؤنس دینے اور تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں دینے کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی تھی

تعلیمی زاویہ کو موصول شدہ سمری کے مطابق وائس چانسلرز کو سپیشل الاؤنس دینے کی سفارش کی گئی تھی جس میں اندرون ملک اور غیر ملکی دوروں کے دوران سپیشل الاؤنس دیے جانے کی سفارش شامل تھی۔

سمری کے مطابق وائس چانسلرز کو گریڈ 22 کے برابر سفری الاؤنس کی مد میں الاؤنس بھی شامل تھے۔

وائس چانسلرز کو مہینے میں بشمول تنخواہ تین چھٹیاں کرنے کی اجازت دینے کی سمری بھی مسترد کر دی گئی ہے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے پنجاب کی 31 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو نوازنے کیلئے خصوصی سمری وزیر اعلی کو ارسال کی تھی۔

محکمہ کی جانب سے موصول ہونے والی سمری کو صوبائی کابینہ میں رکھا گیا، اس سمری کی وزراء کی جانب سے مخالفت کی گئی جس کے بعد اسے مسترد کرنے کے بعد واپس محکمہ کو بھجوا دیا گیا۔

واضح رہے کہ پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس وائس چانسلرز پہلے ہی سات لاکھ روپے سے زائد ماہانہ تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔  

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے ارسال کی گئی سمری صوبائی کابینہ نے مسترد کر دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *