سول سروس اکیڈمی کے نصاب کی تیاری کا ٹاسک لمز کو سپُرد کر دیا گیا
- April 14, 2019 12:57 am PST

لاہور: آمنہ مسعود
سول سروس اکیڈمی اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے درمیان معاہدہ کیا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت لمز سول سروس اکیڈمی کے پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ کورسز کو از سر نو مرتب کرے گا۔
سول سروس اکیڈمی اور لمز کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کے موقع پر وائس چانسلر لمز ڈاکتر ارشد احمد، ڈائیریکٹر جنرل سول سروس اکیڈمی سہیل عامر، ڈائیریکٹر ٹریننگ ذوالفقار یونس، ڈائیریکٹر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز سقراط امان رانا، چیف انسٹرکٹر محمد عاصم، ڈپٹی ڈائیریکٹر رحمت ولی خان موجود تھے۔
جب کہ سلیمان دائود سکول آف بزنس کے ڈین ڈاکٹر النور بہیمانی اور ڈاکٹر زہرا وحید بھی موجود تھیں۔
دونوں اداروں کے درمیان اس معاہدے کو قانونی طور پر تحفظ دینے کے لیے اسٹامپ پیپر پر دستخط کیے گئے ہیں.
سول سروس اکیڈمی اور لمز کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے تحت پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے سپیشل ٹریننگ پروگرامز بھی لمز تیار کرے گا۔
اس کے ساتھ لمز پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ کورسز کی دہرائی اور نئے سرے سے تیاریب بھی کرے گا۔ وائس چانسلر لمز ڈاکٹر ارشد احمد کا سول سروس اکیڈمی کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔