جی سی یونیورسٹی لاہور کے اساتذہ کا گورنر ہائوس کے سامنے احتجاج کا اعلان

    views 182 September 5, 2019 11:20 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں دو ہفتے سے وائس چانسلر کا عہدہ خالی،جی سی یو اکیڈمک سٹا ف ایسوسی ایشن اساتذہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیاجس کی صدارت اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صد ر ڈاکٹر حامد مختار نے کی.

اس مو قع پر سابق صدر ا کیڈمک سٹا ف ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹرریا ض احمد ،پروفیسر ڈاکٹر سلطان شاہ سمیت سینئر اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اجلاس میں تین نکاتی قرار دادپیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ۔

قرار داد کے متن کے مطابق قائم مقام وا ئس چانسلر کی تعینا تی کیلئے حکو مت کو 13 ستمبر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی اگر تعیناتی نہ ہوئی تو اساتذہ گور نر ہاﺅ س کے بارہر پرامن احتجاج کریں گے.

اس موقع پر ڈاکٹر حا مد مختار کا کہنا تھا کہ کسی دوسری یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو چارج دیا جاناقبول نہیں،انسانی طور پر ایک وائس چانسلر کیلئے دو بڑی یورسٹیز چلانا ممکن نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پروفیسر حسن امیر شاہ کو مستقل وائس چانسلر کی تعینا تی تک قائم مقا م وائس چانسلر تعینا ت کرے یا جی سی یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ میں سے کسی کو یو نیورسٹی کا چارج دیا جائے ،اگر یو ای ٹی یا پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے جی سی یونیورسٹی چلانی ہے تو پہلے اپنی یونیورسٹی سے مستعفی ہوں۔