سرکاری ملازمین و افسران کے بچوں‌ کیلئے بہبود سکالر شپ کا اعلان

  • December 29, 2018 12:51 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین اور افسران کے بچوں کو بہبود فنڈز کی مد سے سکالر شپ دینے کا اعلان کیا گیا ہے. صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں‌ میں‌ ملازمین کے زیر تعلیم بچوں کو اس سکالر شپ کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے.

پنجاب حکومت نے سکالر شپس دینے کے لیے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین سے درخواستیں طلب کی ہیں اس ضمن میں مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سکیل ون تا سکیل16 تک کے نام گزیٹیڈ ملازمین کے بچوں کو سکالر شپ ملے گا۔ گریڈ 16 سے گریڈ 22 تک کے افسران کے بچوں کو بھی بہبود فنڈز سے سکالر شپ دی جائے گی۔

درخواستیں یکم جنوری سے 31 مارچ تک جمع ہوں گی۔ بہبود فنڈز سے سکالر شپس لینے کے لیے درخواستیں متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں جمع ہوں گی۔

بہبود فنڈز سے میڑک سے لے کر ایم فل تک کی سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کو سکالر شپ ملیں گی۔ حکومت نے تین صفحات پر مشتمل فارم جاری کیا ہے جس میں ملازمین کی تفصیلات اور طالبعلم کے داخلے سے متعلق دستاویزی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.