سندھ میں 56 ہزار HIV AIDS کے مریض، کراچی سرفہرست

  • October 15, 2018 8:37 pm PST
taleemizavia single page

حیدرآباد:سندھ ایڈز کنٹر ول پروگر ام کے مطابق صوبے میں ایک محتاط اندازے کے مطابق 56ہزار سے زائد ایچ آئی و ی اور ایڈز کے مریض ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت حیدرآباد پریس کلب میں آگاہی پروگرام منعقد ہوا جس میںسندھ ایڈ ز کنٹر ول پروگرام کے صوبائی منیجر ڈاکٹر محمد یو نس چا چڑ ‘ ڈاکٹر آفتا ب ‘ ڈاکٹر سکندرعلی اورپریس کلب کے صدر ناصر شیخ نے شرکت کی ۔

ڈاکٹر محمدیونس چاچڑ کا کہناتھاکہ جون 2018تک سندھ میں ایچ آئی وی اورایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد14ہزار 518 ہے جس میں ایچ آئی و ی کے مریض 14ہزار 279اور ایڈز کے مریضوں کی تعداد 239 ہے جس میں سے 6 ہزار سے زائدمریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق سندھ بھر میں 56ہزار سے زائد مریض ہیں جن کی تشخیص نہ ہونے اور رجسٹر ڈ نہ ہونے کی وجہ سے معاشرے میں ایچ آئی وی اور ایڈ ز کے حوالے سے منفی رحجانات ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ رجسٹرڈمریضوں میں سب سے زیادہ 10ہزار 236 کراچی کے ہیں جبکہ دوسر ے نمبر میں لاڑکانہ 1891 اور حیدرآباد میں 475ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تشخیص مریضوں میں 12ہزار 734مردوں‘خواتین کی تعداد ایک ہزار 96 اور خواجہ سراہا کی تعداد 141اور بچوں کی تعداد 278 ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مجموعی طور پر مذکورہ مریضوں کی تعداد کا 43فیصد سندھ میں ہے جن میں 3کراچی اور ایک‘ ایک سینٹر حیدرآباد‘ لاڑکانہ اور سکھرمیں قائم ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *