پنجاب: میڈیکل کالجوں‌ میں داخلے سنٹرلائزڈ سسٹم کی بنیاد پر ہونگے

  • October 10, 2018 11:28 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کا شیڈول مرتب کر لیا، 15 سے 23 اکتوبر تک سرکاری میڈیکل کالجز اور 24 اکتوبر سے یکم نومبر تک پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے لیے داخلہ فارم جمع ہوں گے ۔

یو ایچ ایس حکام کے مطابق پنجاب کے 17 سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی 3 ہزار 405 اور تین سرکاری ڈینٹل کالجز میں بی ڈی ایس کی 216 سیٹوں پر داخلے کے لیے فارم 15 اکتوبر سے 23 اکتوبر تک جمع کروائے جاسکیں گے۔

پہلی مرتبہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں بھی سنٹرلائزڈ داخلے قطعی میرٹ پر ہوں گے جس کے لئے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی تین ہزار اور پرائیویٹ ڈینٹل کالجز کی پانچ سو پچاس سیٹوں پر 24 اکتوبر سے یکم نومبر تک داخلہ فارم جمع کروائے جاسکیں گے۔

میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے امیدوار آن لائن داخلہ فارم حاصل کریں گے جب کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ، نشتر میڈیکل یونیورسٹی، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی اور فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی میں داخلہ فارم جمع کروائے جاسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *