بہاولپور کے سرکاری ہسپتال سے ملکہ وکٹوریا کا نام ختم کرنے کا حکم

  • July 6, 2021 5:38 pm PST
taleemizavia single page

آمنہ مسعود، لاہور: حکومت پنجاب نے بہاول وکٹوریا ہسپتال کا نام تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں اور ہسپتال کا نیا نام نواب سر صادق محمد خان عباسی ہسپتال کر دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں محکمہ سیپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بہاول وکٹوریا ہسپتال کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دی ہے۔

ریاست بہاولپور میں 1876ء میں سول ہسپتال کے طور پر بہاول وکٹوریا ہسپتال قائم کیا گیا۔ ہندستان میں ملکہ برطانیہ کی یاد میں ریاست بہاول پور کے نواب نے اس ہسپتال کا نام 1906ء میں تبدیل کر کے بہاول وکٹوریا ہسپتال کر دیا۔

بہاول پور میں 1970ء میں قائد اعظم میڈیکل کالج کے قیام سے یہ ٹیچنگ ہسپتال میں تبدیل ہوگیا۔ پنجاب حکومت نے جولائی 2020ء میں گورنمنٹ سول ہسپتال جہانگی والی کا نام تبدیل کر کے بہاول وکٹوریا ہسپتال ٹو رکھا تھا۔

بہاول وکٹوریا ہسپتال کا نام رکھنے کی منظوری قائد اعظم میڈیکل کالج کے بورڈ آف مینجمنٹ نے دی تھی جس کے بعد محکمہ صحت نے نام تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اب ایک سال بعد اس ہسپتال کا نام پھر سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ نواز کی حکومت نے ایک ارب روپے کی لاگت سے بہاول وکٹوریا ہسپتال ٹو قائم کیا تھا جس میں 410 بیڈز کی گنجائش ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.