پنجاب میں میڈیکل سٹورز کے لائسنس منسوخ کرنے کی وارننگ

  • April 15, 2020 8:02 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: گورنر چوہدری محمدسرور نے جی سی یونیورسٹی لاہور میں وائس چانسلر اصغر زیدی کے ہمراہ کورونا مینٹل ہیلتھ ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سنٹر اور جنرل ہسپتال میں ویڈیو لنک کے ذریعے کورونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سنٹر کا افتتاح کر دیا ہے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میڈ یکل سٹورز والے مشکل کے ان حالات میں غر یب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، میڈیکل سٹورز نے رعایت بحال نہ کی تو لائسنس منسوخ کر دیں گے۔

جی سی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے نفسیاتی مسائل کے شکار لوگوں کیلئے ہم نے مینٹل ہیلتھ ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا ہے۔

علاوہ ازیں وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور ڈاکٹر منصور سرور نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات میں یونیورسٹی سٹاف کی جانب سے 25لاکھ 56 ہزار 167 روپے کا چیک وزیر اعظم ریلیف فنڈ کیلئے دیا ۔

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی ایلومنائی کی جانب سے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 10 لاکھ روپے کا عطیہ دیا گیا ہے۔ لائف ٹائم پیٹرن انچیف ڈاکٹر بشری متین کی نامزد کردہ 4 رکنی کمیٹی نے ایک ملین کا چیک گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *