بھارت نے 21 سال بعد ایم بی بی ایس کا نصاب تبدیل کر دیا

  • November 18, 2018 11:27 pm PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک: میڈیکل کونسل آف انڈیا نے ایم بی بی ایس کا نصاب اکیس سال بعد تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے. نئے نصاب میں طلباء کو محض کلاس رومز تک محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ میڈیکل اخلاقیات، مریض کے ساتھ بہتر رویہ کو بھی اہمیت حاصل ہوگی اور اس پر طلباء کو ٹریننگ دی جائے گی.

ایم بی بی ایس کے طلباء کو Attitude, Ethics and Communication پر مبنی نصاب پڑھایا جائے گا اور یہ نصاب دیگر مضامین کے ساتھ لازمی طور پر پڑھایا جائے گا.

نئے نصاب کے تحت طلباء کو مریضوں‌ کے ساتھ رویہ کی بناء پر جانچا جائے گا، ڈاکٹرز لوگوں کو جسمانی اعضاء عطیہ کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا. ان امور پر طلباء کے نمبرز لگائے جائیں گے.

ایم بی بی ایس کے نئے نصاب کے مطابق ان پانچ پہلوؤں کو جاننا ضروری ہے؛

1. ایم بی بی ایس کے طلباء کو دوسرے سال کی بجائے پہلے سال ہی Clinical Exposure دیا جائے گا.

2. پہلے سال میں ہی طلباء کی ابلاغی صلاحیتوں، ادویات کی پیچیدگیوں اور ورک لوڈ کے مطابق منصوبہ بندی سیکھائی جائے گی.

3. ایم بی بی ایس میں اب اختیاری مضامین کو بھی شامل کیا گیا ہے، طلباء اپنی پسند کے کسی ایک مضمون کا انتخاب کریں گے اور پھر اس مضمون کو پڑھنے کے لیے وقت بھی مقرر کیا جائے گا.

4. طلباء میں عملی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں نکھار کے لیے ماڈلز کی مدد بھی لی جائے گی.

5. ایم بی بی ایس کا نیا سلیبس Learner-centric, patient centric, gender-sensitive, outcome-oriented and environment appropriate ہے.

ماہرین کا خیال ہے کہ اس نئے سلیبس کو پڑھنے کے بعد مستقل میں بھارتی ڈاکٹرز کے رویوں میں واضح تبدیلی ہوگی، نئے سلیبس میں ڈاکٹروں‌ کو مریض کی اہمیت اور نفسیاتی امور پر بھی توجہ دینا سکھایا جائے گا. نئے سلیبس کا اطلاق ایم بی بی ایس کی نئی کلاسز پر ہوگا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *