محکمہ صحت نے طبی مشورے کی ہیلپ لائن ’’پوچھو‘‘ شروع کر دی

  • July 29, 2019 1:43 pm PST
taleemizavia single page

کراچی: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے سندھ میں صحت کے مسائل کو ختم کرنے اور بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے پوچھو ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا۔

مقامی ہوٹل میں محکمہ صحت سندھ کے زیراہتمام سندھ ایف پی2020 پوچھو ہیلپ لائن کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو سمیت سندھ بھر سے ڈی ایچ اوز نے شرکت کی، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذر فضل پیچوہو نے بٹن دبا کر پوچھو ہیلپ لائن کا افتتاح کیا، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو پوچھو ہیلپ لائن کی پہلی کالر بنی اور ہیلپ لائن پر دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا کہ ملک میں بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے جو لوگ منصوبہ بندی کے حوالے سے بات کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔ ان کے لیے یہ بہترین ہیلپ لائن ہے، پوچھو ہیلپ لائن080011171 کے ذریعے لوگ باآسانی طبی رہنمائی حاصل کرسکیں گے، صوبے کے تمام اضلاع میں ہیلپ پائن 24 گھنٹے کام کرے گی، بہت سے افراد اسپتالوں اور بہبود آبادی کے مراکز جانے سے گھبراتے ہیں عوام خاندانی منصوبہ بندی پر بات کرنے سے کتراتے ہیں، ہیلپ لائن پر لوگوں کے مسائل کو پوشیدہ رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نجی ادارے اور این جی اوز بھی اس منصوبے میں ہمارے ساتھ کام کر رہے ہیں عوام کو اس سلسلے میں آگاہی دینا بہت ضروری ہے، ملک کی آبادی میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *