پنجاب یونیورسٹی کی 136 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر

  • April 28, 2018 12:40 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: آمنہ مسعود

پنجاب یونیورسٹی کی ڈین فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی کی 136 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر ہیں۔

ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے سٹرلنگ یونیورسٹی، سکاٹ لینڈ برطانیہ سے 1999ء میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا امریکہ سے 1995ء میں پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی جبکہ 1983ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم پی اے کی ڈگری حاصل کی۔

ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے 1979ء میں بی اے اور ملتان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان سے 1975ء میں انٹرمیڈیٹ اور 1973ء میں میڑک کا امتحان پاس کیا۔ اُنہوں بی اے، انٹر اور میڑک میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے بعد گولڈ میڈلز لیے۔

ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے یونیورسٹی آف یوٹریکٹس نیدر لینڈ کی پرنس کلاز رائل چیئر رہی ہیں۔ وہ حکومت پاکستان کی جانب سے 1995ء میں سنٹرل اوورسیز ٹریننگ سکالر شپ کے تحت برطانیہ پی ایچ ڈی کرنے کے لیے گئی تھیں۔

ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے ڈیپارٹمنٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز پنجاب یونیورسٹی میں 1984ء میں بطور لیکچرر جوائن کیا۔ وہ 34 سال سے پنجاب یونیورسٹی میں تدریسی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے 8 ملکی و غیر ملکی فنڈڈ پراجیکٹس، عالمی جرائد میں 12 جبکہ پاکستان کے مختلف جریدوں میں 15 تحقیقی مقالہ جات شائع کر رکھے ہیں۔ عالمی جریدے میں اُن کا آخری مقالہ 2010ء میں جبکہ پاکستانی جریدے میں آخری مقالہ 2011ء میں شائع ہوا تھا۔

  1. Many congrats. An honor for all the women of Pakistan. She deserves it. May Allah give her success in her assignment. Ameen

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *