امریکا سے پی ایچ ڈی: پاکستانی طلباء کیلئے 50 لاکھ ڈالرز مختص

  • June 24, 2021 9:37 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد، جویریہ مشتاق: ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا امریکی یونیورسٹیوں سے سکالر شپ پر پی ایچ ڈی ڈگریوں کیلئے گرانٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایچ ای سی فل برائٹ سکالر شپ پروگرام کے تحت ہر سال پچاس لاکھ ڈالرز یونائیٹڈ سٹیٹس فار ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کو فراہم کرے گا

امریکی یونیورسٹیوں سے سکالر شپ پر پی ایچ ڈی کرنے کے منصوبے میں توسیع کر دی گئی ہے۔ امریکی یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کیلئے حکومت 50 لاکھ ڈالرز دے گی اس ضمن میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور یونائیٹڈ سٹیٹس فار ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے۔

جس کے تحت 125 پاکستانیوں کو امریکہ میں پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے بھیجا جائے گا۔ پانچ سال کے عرصہ پر محیط اس معاہدے کے تحت ہر سال 25 پاکستانی امریکا بھیجے جائیں گے۔

فل برائٹ امریکی محکمہ خارجہ کا فلیگ شپ اسکالرشپ پروگرام ہے جو 165 ممالک میں کام کرتا ہے۔ 2005 کے بعد سے ، پاکستان کے پاس امریکی حکومت کی مالی شراکت کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا فل برائٹ پروگرام ہے ، جس میں سالانہ 100 ماسٹرز اور 25 پی ایچ ڈی اسکالرشپ ہوتے ہیں۔

ایچ ای سی کے ساتھ معاہدے کے تحت اب پچاس افراد کو ہر سال پی ایچ ڈی کیلئے امریکا بھیجا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *