تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے فیل طالبعلم کو پانچ سال بعد پاس قرار دیدیا

  • November 22, 2017 1:06 pm PST
taleemizavia single page

فیصل آباد

تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے حکام نے 2012 میں ریاضی انٹر پارٹ سیکنڈ میں فیل امیدوار کو 5 سال بعد پاس قرار دے دیا اور مبینہ ملی بھگت سے ریکارڈ چوری کروا کر صوبائی محتسب و گورنر کے فیصلے کا سہارا لیتے ہوئے امیدوار کو پاس ہونے کا کارڈ جاری کر دیا۔

جبکہ بورڈ نے صوبائی محتسب و گورنر کے فیصلہ کے خلاف عدالت عالیہ لاہور میں اپیل دائر نہیں کی حالانکہ بورڈ کے قانونی مشیر نے بورڈ کو لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق امیدوار محمد قاسم جاوید ولد شفقت نے رول نمبر 114655 کے تحت انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو سالانہ 2012 میں شرکت اور میتھ میں 23 نمبر حاصل کر کے فیل ہوا تھا۔

امتحانی گزٹ میں بھی اس کو فیل قرار دیا گیا ہے امیدوار کا کارڈ جب تصدیق کیلئے آیا تو بورڈ نے اس کو میتھ میں فیل قرار دیا۔ بعد ازاں امیدوار نے بورڈ حکام کی ملی بھگت سے ایوارڈ لسٹ کی کاؤنٹر فائل و دیگر ریکارڈ غائب کروا دیا حالانکہ بورڈ کے ریکارڈ میں داخلہ فارم رزلٹ شیٹ و ایوارڈ لسٹ کی کاؤنٹر فائل ہمیشہ کیلئے موجود رہتا ہے۔

بعد ازاں امیدوار نے بورڈ عملہ و حکام کی ملی بھگت سے ریکارڈ غائب کروانے کے بعد 565 نمبروں کے ساتھ پاس ہونے کا جعلی کارڈ بنا لیا جس میں اس کو میتھ پارٹ ٹو میں 42 نمبر دیئے گئے تھے ۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *