سندھ: سرکاری و نجی سکولوں کو دس دن کی چھٹیاں دینے کا اعلان

  • December 10, 2017 9:28 pm PST
taleemizavia single page

رپورٹ

صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھٹیاں شیڈول کے مطابق 22 تا 31 دسمبر تک ہوں گی۔

اس دوران صوبہ بھر میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 10 روز کیلئے بند رہیں گے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے جس کے باعث تعطیلات میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

سندھ میں کل سے بارشوں کا امکان بتایا جارہا ہے جس کے باعث سردی میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم میں تبدیلی آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی موسم کی شدت کے باعث تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *