پنجاب کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی میرٹ لسٹیں جاری
- November 30, 2017 1:08 am PST
لاہور
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی میرٹ لسٹیں جاری کر دی ہیں۔ ایم بی بی ایس میں داخلوں کے لیے آخری میرٹ 89.0364 فیصد رہا ہے جبکہ بی ڈی ایس کا میرٹ 88.9273 فیصد رہا ہے۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کا میرٹ 92.54 فیصد، علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 91.44 فیصد، سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کا میرٹ 90.941 فیصد، شیخ خلیفہ بن زید النہیان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 90.6455 فیصد رہا ہے۔
امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 90.1636 فیصد، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور کا میرٹ 90.0636 فیصد، نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کا میرٹ 90.0636 فیصد، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا میرٹ 89.7364 فیصد، فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کا میرٹ 89.7273 فیصد، گجرانوالہ میڈیکل کالج کا میرٹ 89.5727 فیصد رہا ہے۔
قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کا میرٹ 89.4000، سرگودھا میڈیکل کالج کا میرٹ 89.3398 فیصد، خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کا میرٹ 89.2788 فیصد، ساہیوال میڈیکل کالج کا میرٹ 89.2316 فیصد، نواز شریف میڈیکل کالج گجرات کا میرٹ 89.2091 فیصد رہا ہے۔
شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کا میرٹ 89.1091 فیصد، غازی خان میڈیکل کالج ڈیرہ غازیخان کا میرٹ 89.0364 فیصد رہا ہے۔ بی ڈی ایس اوپن میرٹ ڈی مونٹ مورنسی کالج آف ڈینٹیسٹری لاہور کا میرٹ 89 فیصد، ڈینٹل سیکشن پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ89.9364 فیصد اور نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینسٹیسٹری ملتان کا میرٹ 88.9273 فیصد رہا ہے۔
میرٹ لسٹوں سے متعلق تمام تر تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔