گوگل وائس ٹائپنگ میں اردو سمیت 30 نئی زبانوں کا اضافہ
- August 17, 2017 10:55 pm PST
ویب ڈیسک
گوگل نے اپنے وائس ٹائپنگ فیچر کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے اور اس میں اب تیس نئی زبانوں کا بھی اضافہ کر دیا گیا ہے ان زبانوں میں اُردو کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اب گوکل وائس ٹائپنگ میں کل 119 زبانوں کا ریکارڈ شامل ہے۔ نئی شامل ہونے والی زبانوں میں جہاں اُردو کو بھی لیا گیا ہے وہیں
پر ہندوستان میں بولی جانے والی آٹھ مزید زبانوں کو بھی وائس ٹائپنگ میں شامل کر دیا گیا ہے۔
گوگل وائس ٹائپنگ فیچر کو سمارٹ فونز اور کمپیوٹر میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے سے آپ اُردو بولیں گے اور گوگل اُسے ٹائپ کر دے گا اس کے لیے کچھ بھی لکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
گوگل نے افریقہ کی دو بڑی زبانوں سواحلی اور امہاری سمیت سنہالی ، بنگالی ، ارمینیائی ، آذربائیجانی ، نیپالی اور تامل بھی ہیں۔ وائس ٹائپنگ کے ذریعے مواد کی تلاش کے لئے جی بورڈ کا استعمال کیا جائے گا جس کا آپشن گوگل سرچ کے خانے میں ہی موجود ہے۔
اس کے علاوہ اموجی ٹائپ کرنے کے لئے بھی گوگل آواز پہچان کر مطلوبہ اموجی ٹائپ کرے گا۔ مثال کے طور پر اسمائلنگ فیس اموجی بولنے پر مسکراہٹ والی اموجی آ جائے گی۔
گوگل کا کہنا ہے کہ وائس ٹائپنگ کے فیچر سے گوگل کو ایسے یوزر ملیں گے جنکا ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کا انداز پرانے یوزرز سے مختلف ہوگا۔
Wah Shandaaar
بہت خوب