اُترپردیش بورڈ: 165 سکولوں کے تمام طلباء امتحان میں فیل ہوگئے

  • May 1, 2019 6:09 pm PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک: اُتر پردیش بورڈ کے امتحانات میں ہائی سکول اور انٹرمیڈیٹ میں 165 سکولوں کے تمام طلباء فیل ہوگئے ہیں. بورڈ حکام کے مطابق anti- copying پالیسی کے باعث ان سکولوں کے تمام طلباء فیل ہوئے ہیں. جب کہ 388 سکولوں کا کامیابی کا تناسب 20 فیصد رہا ہے.

انٹرمیڈیٹ امتحانات میں علی گڑھ اور مینپوری کے سات سکول بھی اس فہرست میں شامل ہیں. بورڈ کے مطابق پرایا گرج، مرزا پور، بالیہ، غازی پور، اعظم گڑھ، چترا کوٹ، پرتاپ گڑھ، جون پور، فتح پور، فیروزآباد، مُراد آباد، بریلی، رائے بریلی کے سکولوں کے طلباء فیل ہوئے ہیں.

بورڈ امتحانات میں 60 سرکاری سکولز ہیں جن کا نتیجہ صفر رہا ہے جب کہ 63 سرکاری امداد سے چلنے والے سکولز شامل ہیں.
.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *