بنگلہ دیش میں ٹیکسٹ بُک فیسیٹول، 35 کروڑ کتابیں تقسیم
- January 15, 2019 7:28 pm PST
ویب ڈیسک: بنگلہ دیش میں نیشنل ٹیکسٹ بُک فیسیٹول میں ملک بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء میں مفت کتابیں تقسیم کی جارہی ہیں جس کے لیے نیشنل ٹیکسٹ بُک فیسیٹول کا کا انعقاد کیا گیا ہے.
اس فیسٹیول کا آغاز وزیر تعلیم نور الاسلام نے گورنمنٹ گرلز سکول اعظم پور کے طلباء میں مفت کتابوں کی تقسیم کی افتتاحی تقریب سے کیا.
وزیر تعلیم کے مطابق حکومت نو سالوں میں 2 ارب 96 کروڑ مفت درسی کتب تقسیم کر چکی ہے. وزیر تعلیم نور الاسلام کا کہنا ہے کہ ہم نیو بنگلہ دیش کی طرف بڑھ رہے ہیں، جہاں تعلیم کو اولین ترجیح حاصل ہوگی اور آج کے طلباء مستقبل میں قوم کے رہنما ہوں گے.
ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق نور الاسلام کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے تعلیمی نظام میں 2010ء سے اصلاحات کی جارہی ہیں اور بنگہ دیش اُن ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جہاں مفت درسی کتب تقسیم کی جاتی ہیں اور ہر سال دو کروڑ طلباء کو سکالر شپس دی جاتی ہیں.
وزارت تعلیم کے سیکرٹری سہراب حسین کے مطابق ہمیں معلوم ہوا کہ 95 فیصد طلباء کو مفت کتابوں کی فراہمی نہیں ہورہی اور اب ہر سرکاری سکول میں تعلیمی سیشن کے آغاز پر ہی کتابیں فراہم کر دی گئی ہیں.
بنگلہ دیش کی حکومت نے 35 کروڑ 21 لاکھ 97 ہزار 822 کتابوں کی اشاعت کی ہے جو پرائمری، سیکنڈری سکولز، ابتدائی اینڈ داخل مدارس، ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹس میں تقسیم کی جارہی ہیں جس پر حکومت نے 10 ارب 82 کروڑ خرچ کیے ہیں.