چین کی جامعات میں زیر تعلیم طلباء کی تعداد 4 کروڑ 76 لاکھ ہوگئی

  • May 11, 2024 11:22 pm PST
taleemizavia single page

مانیٹرنگ رپورٹ

چین کی وزارت تعلیم نے تازہ ترین تعلیمی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق چین کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء کی تعداد 4 کروڑ 76 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے یوں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 لاکھ 8 ہزار طلباء کا اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اضافہ ہوا ہے۔

چین کی وزارت تعلیم کے مطابق یہ ایک سال میں 2.32 فیصد اضافہ ہے۔

وزارت نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ سال، ملک بھر میں یونیورسٹیوں، کالجوں اور پیشہ ورانہ اسکولوں میں ایک کروڑ 4 لاکھ 20 ہزار سے زائد طلباء نے داخلہ لیا، جو کہ سال بہ سال 2.73 فیصد زیادہ ہے۔ اس میں بتایا گیا کہ 2023 میں چین بھر میں تقریباً 13 لاکھ گریجویٹ طلباء کا اندراج ہوا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 4.76 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت نے کہا کہ ملک میں 3,074 اعلیٰ تعلیمی ادارے ہیں، 2022 کے مقابلے میں 61 نئے اداروں کا اضافہ ہوا ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ اعلیٰ تعلیم میں کل وقتی اساتذہ کی تعداد 20 لاکھ 7 ہزار تھی، جو پچھلے سال سے 4.91 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت نے بتایا کہ چین کی اعلیٰ تعلیم میں داخلے کا مجموعی تناسب 2023 میں 60.2 فیصد تک پہنچ گیا، جو 2022 کے مقابلے میں 0.6 فیصد زیادہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *