نیا ڈی جی اُردو سائنس بورڈ اورایم ڈی نیشنل بک فاؤنڈیشن تعینات

  • December 13, 2016 11:50 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

حکومت پاکستان نے اوریئنٹل کالج پنجاب یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصر عباس نیئر کو اُردو سائنس بورڈ کا تین سال کے لیے ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا ہے۔

ڈاکٹر ناصر عباس کو انٹرویو اور سلیکشن بورڈ میں پہلے نمبر پر ہونے کے باعث ڈی جی کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

حکومت نے ڈاکٹر انعام الحق کو مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔ لینگوئج پرموشن ڈیپارٹمنٹ میں افتخار عارف کو تین سال کے لیے ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

سید عقیل عباس جعفری کو ایم پی ٹو سکیل پر اُردو ڈکشنری بورڈ کا چیف ایڈیٹر، خواجہ رضی حیدر کو ڈائریکٹر قائد اعظم اکیڈمی تعینات کر دیا گیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *