ترقی پذیر ممالک تعلیمی فنڈز 2018ء میں دوگنا کریں، اقوامِ متحدہ
- December 16, 2017 12:05 pm PST
ویب ڈیسک
اقوامِ متحدہ کے عالمی تعلیم کے خصوصی سفیرگورڈن برائون نے پناہ گزین اورمختلف بحرانوں سے متاثرہ بچوں کے تعلیمی فنڈز کو دوگنا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ایک نیوز کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ بحرانوں سے متاثرہ بچوں کی تعداد 70؍ لاکھ سے زائد ہو گئی ہے جس میں 2018ء میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ 70؍ لاکھ بچو ں میں سے 30؍ لاکھ تشدد اور بدسلوکی کا شکار ہیں اور بحرانوں کے شکار ملکوں کے بچے اپنی ابتدائی تعلیم بھی مکمل نہیں کر پاتے۔
رواں سال کے مقابلے میں 2018 ء میں تعلیم پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ایک اندازے کے مطابق آئندہ سال بچوں کی تعلیم پر تقریباً 1.4؍ ارب ڈالرز تک خرچ ہو سکتے ہیں۔