یونیورسٹی اساتذہ کی ریٹائرمنٹ عمر 65 سال مقرر کرنے کی سفارش

  • February 19, 2018 8:54 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

فنکنشل کمیٹی آن ڈیولوشن برائے سینٹ کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ یونیورسٹی میں تدریسی فرائض سر انجام دینے والے اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کے لیے عمر کی حد 65 سال مقرر کی جائے اس سے تجربہ کار اساتذہ کی خدمات مزید پانچ سال تک لی جاسکیں گی۔

یہ رپورٹ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر میر کبیر احمد محمد شاہی کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ رپورٹ کو اٹھارویں ترمیم کے بعد ہائر ایجوکیشن سے متعلق صوبوں کو ملنے والے اختیارات کے تناظر میں مرتب کی گئی ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 65 سال مقرر ہے، پاکستان میں اساتذہ کی کمی اور پی ایچ ڈی سپروائزرز کی مطلوبہ تعداد کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 60 سال سے بڑھا کر 65 سال مقرر کی جائے۔

رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ عمر کی حد بڑھانے کی تجویز فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشنز کی جانب سے دی گئی تھی اور اس تجویز کے ساتھ پاکستان کی یونیورسٹیز میں اساتذہ سے متعلق اعداد و شمار بھی پیش کیے گئے تھے۔

سینیٹ میں پیش کی جانے والی اس رپورٹ کو متعلقہ وزارت کو بھیج دیا گیا ہے اور وزارت کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ 60 دنوں میں اس سفارش کے نفاذ سے متعلق رپورٹ سینٹ کو جمع کرائے گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *