افغانستان میں بچوں کی تعلیم کیلئے 46 ملین ڈالرز کا منصوبہ
- December 31, 2017 9:02 pm PST
نیوز ڈیسک
یونیسف کی جانب سے افغانستان کے بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 46 ملین ڈالرز کی امدادی رقم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ رقم افغان ایجوکیشن منسٹری کو دی جائے گی۔
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف بچوں کی تعلیم کے لیے یہ فنڈز اُن علاقوں میں خرچ کرے گا جہاں پر بچے سکول جانے سے محروم ہیں اور اُن کی مالی حالت انتہائی پسماندہ ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق اس وقت ملک کے 35 لاکھ بچے سیکورٹی وجوہات اور غربت کے باعث سکول نہیں جارہے ان بچوں میں پچھتر فیصد لڑکیاں شامل ہیں۔ یونیسف نے فنڈز کی فراہمی کے لیے افغان کی وزارت تعلیم کے ساتھ معائدے پر دستخط بھی کر لیے ہیں۔
اس فنڈ کے ذریعے سے افغان بچوں کو مفت کتابیں اور مفت تعلیم فراہم کرنے کا بندوبست کیا جائے گا جبکہ افغانستان کے پسماندہ علاقوں اور تباہ شدہ شہروں میں نئے سکولوں کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ یونیسف تعلیم کے اس خصوصی پراجیکٹ کی خود نگرانی کرے گا۔