پنجاب: نجی سکولز پر آویزاں تشہیری بورڈز پر ٹیکس چھوٹ پر غور
- January 11, 2018 6:55 pm PST
راولپنڈی
چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی ملک ابرار احمد نے نجی تعلیمی اداروں کے تشہیری بورڈز کے ٹیکس کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
اس حوالے سے آل پاکستان پرا ئیویٹ سکو لز منیجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے مر کزی دفتر میں چیئر مین پی ایچ اے ملک ابرار احمد کی ایسو سی ایشن کے نما ئندو ں سے ملا قا ت ہو ئی۔
جس میں آپسیما کے ڈویژنل صدر ابرار احمد خان ضلعی عہدیدار عا مر انور،ابرار احمد ایڈووکیٹ، عبدالرحیم خان،راجہ ثنا ء اللہ، ڈاکٹر اعجاز راجہ، نعمان قمر، محمو د اعجاز بٹ پرو فیسر، غضنفر مرزا،آغا شہاب، را جہ وسیم سیفی بھی مو جو د تھے جبکہ پی ایچ اے کے تشہیری بورڈ کا ٹھیکہ حاصل کر نے والے کنٹریکٹر راجہ زاہد بھی ٹیم کے ہمراہ مو جود تھے۔
اس موقع پرابرار احمد نے کہا کہ بڑے تجارتی مراکز کی بجائے نجی تعلیمی ادارو ں سے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ، جو ناانصا فی ہے،حا لا نکہ تشہیری بورڈ بیرونی دیواروں کے بجائے اندر نصب ہیں،اور ہم حکومتی زمین بھی استعمال نہیں کر رہے جس پر ایم این اے ملک ابرار احمد نے ایسوسی ایشن کے تحفظات دور کرنے کی یقین دھانی کروائی ۔
نجی تعلیمی اداروں پر آویزاں تشہیری بورڈز کی مد میں ٹاؤن انتظامیہ اور پی ایچ اے کی معاونت سے فیسیں وصول کی جاتی ہیں اور ان فیسوں کو ختم کرنے کا امکان ہے۔