تعلیمی زاویہ ویب سائٹ کا ایک سال مکمل، علمی حلقوں کی پذیرائی
- August 21, 2017 8:09 pm PST
ایڈیٹوریل
الحمد للہ! پاکستان کی سب سے بڑی تعلیمی ویب سائٹ تعلیمی زاویہ کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ 17 اگست 2016ء سے شروع ہونے والے اس سفر میں ادارہ کی حوصلہ افزائی کرنے والے ماہرین تعلیم، طلباء، اساتذہ اور ناقدین کے ہم بے انتہا مشکور ہیں۔ تعلیمی زاویہ ویب سائٹ کا بنیادی مقصد پاکستانیوں کو علم و شعور دینے کے ساتھ درست معلومات اور حقائق پر مبنی خبریں فراہم کرنا ہے جو پاکستان کے بڑے اخبارات اور نشریاتی اداروں کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔
تعلیمی زاویہ کی ایڈیٹوریل پالیسی میں ہمیشہ اس بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ مصدقہ خبریں، ٹھوس تجزیہ اور بے لاگ تبصرے اپنے قارئین تک پہنچائے جائیں تاہم ان تبصروں اور خبروں میں مقصدیت کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھا گیا۔
تعلیمی زاویہ کے اس سفر میں ہمیں پاکستان بھرکی جامعات، کالجز اور سکولز سے وابستہ اساتذہ اور سربراہان کی معاونت حاصل رہی ہے اور اس کے ساتھ طلباء نے اس ویب سائٹ کی پذیرائی میں کلیدی کردارادا کیا ہے جس پر ادارہ ایسے تمام طلباء کا مشکور ہے جنہوں نے ہماری خبروں اور تبصروں کا اپنے حلقوں میں تبادلہ کیا۔
تعلیمی زاویہ نے محض تعلیم سے متعلق سرکاری پالیسیوں میں موجود نقائص پیش نہیں کیے بلکہ اس کی نشاندہی کرنے کے ساتھ نجی تعلیمی اداروں میں موجود خرابیوں کو بھی قارئین تک پہنچایا گیا۔ ایک سال کے اس سفر میں ادارہ نے بہت مشکلات برداشت کیں لیکن اس کے باوجود علم کی ترسیل میں اپنے عزم پر قائم رہا۔
تعلیمی زاویہ نے نان کمرشل بنیادوں پر سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلقہ خبریں اپنے قارئین تک پہنچائی ہیں اور اپنی ایڈیٹوریل پالیسی میں صحافتی اخلاقیات پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔
اس ویب سائٹ پر نوجوان لکھاریوں اور نوجوان نامہ نگاروں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی گئی تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کر سکیں۔
تعلیمی زاویہ نے اپنی پہلے سال کی پالیسی کے تحت کسی بھی ریاستی و غیر ریاستی تعلیمی اداروں سے اشتہارات نہیں لیے اور پیشہ وارانہ امور کو بغیر کسی دباؤ کے جاری رکھا۔
ویب سائٹ کی پذیرائی اور قارئین کے مسلسل اصرار پر ہم تعلیمی زاویہ انگریزی کا بھی جلد اجراء کرنے جارہے ہیں اور اس ویب سائٹ میں مزید نئے فیچرز کو شامل کیا جارہا ہے تاکہ قارئین کو زیادہ سے زیادہ معلومات میسر آسکیں۔
تعلیمی زاویہ ویب سائٹ کی پوری ٹیم اپنے تمام قارئین کی بے حد مشکور ہے کہ جن کی دلچپسی اور حوصلہ افزائی کے باعث ہم نے اپنا یہ سفر جاری رکھا اور آئندہ بھی اللہ کے کرم سے جاری رکھیں گے۔ آمین
چیف ایڈیٹر: فاطمہ اکرم
Congratulations
I have a researchpaper. Can I submit here?