تعلیم کی نجکاری اور طلباء یونین پر پاپندی سازش ہے: طلباء حقوق ریلی

  • October 26, 2016 7:07 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

اسلامی جمعیت طلباء پاکستان کے ناظم اعلیٰ صہیب الدین کاکا خیل کا کہنا ہے کہ تعلیم کی نجکاری نا منظور،شعبہ تعلیم میں اصلاحات نہ ہوئیں تو اسمبلی کا گھیراﺅ کریں گے۔کاکا خیل کہتے ہیں کہ یکساں نظام تعلیم اور طلبہ یونین کی بحالی کے حکومتی دعوﺅں کے لولی پاپ طلبہ کو مزید روکنے میں ناکام ہوں گے۔

لاہور میں اسلامی جمعیت طلباء نے ناصر باغ سے لے کر مال روڈ سے ہوتے ہوئے پنجاب اسمبلی تک حقوق طلباء ریلی نکالی۔

اس ریلی سے خطاب میں صہیب الدین کاکا خیل نے کہا کہ حکومت تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرے، اردو کو ذریعہ تعلیم بنائے، سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ سے بھاری فیسیں لینے کا عمل روکتے ہوئے مفت تعلیم کو یقینی بنائے۔

کرپشن کے بھوت نے جہاں تمام سرکاری محکموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے وہیں محکمہ تعلیم کوبھی اس عفریت سے خطرہ ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ ، طلبہ حقوق کی جد وجہد کو جاری رکھے گی۔

اس ریلی میں جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ یونین موروثی، جاگیردارانہ اور آمرانہ سیاست کے لئے خطرہ ہے، حکمران طلبہ کو مزید نہیں دبا سکتے۔ایوب خان کے تاریک دور کا خاتمہ بھی طلبہ یونین کی جدوجہد کی بدولت ممکن ہوا ہے۔

سلمان بٹ کہتے ہیں کہ موجود ہ حکمران بھی یونین کی بحالی اس خوف سے نہیں کر رہے کیوں کہ ان کے اقتدار اور
سیاست کو اس سے خطرہ ہے۔

ناظم جمعیت پنجاب جنوبی نثار احمد نے پنجاب حکومت کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور عالمی مالیاتی اداروں کے دباﺅ میں آکر سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کے اقدامات کو حکومت کی ناکامی قرار دیا۔

ریلی سے خطاب میں جمعیت کے دیگر رہنماوؤں کا کہنا تھا کہ سرکاری جامعات میں بڑھتی ہوئی فیسوں ، ہاسٹلز کی کمی اور یونیورسٹی بسوں کی عدم دستیابی پرحکومت کی خاموشی کو ایک سوالیہ نشان قرار دیا۔

سرکاری جامعات میں پارکنگ فیسوں کی مد میں بھاری رقوم اینٹھ کر بھی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی چوریوں پر
گہری تفشیش کا اظہار کیا گیا۔

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور جبران بن سلمان نے کہا کہ میٹرو بس اور اورنج ٹرین پر اربوں خرچ کئے جا رہے ہیں مگر تعلیم کو کمرشل بنیادوں پر چلایا جا رہا ہے۔ کرپٹ اور چور عناصر تعلیمی اداروں میں مسلط کرکے حکومتی سطح پر ان کی سرپرستی کی جارہی ہے۔سرکاری کالجز کی بسیں سٹاف کے فیملی ٹوورز کے لئے تو موجود ہیں مگر طلبہ وطالبات کے لئے یہ سہولت دستیاب نہیں۔ریلی کے شرکاءنے مطالبات کے حق میں کتبے اٹھا رکھے تھے۔


  1. Islami jamiat talba,,,talba k haqoq k nam pe ghunda gardi krti hai. Or is ki arh mai apni jamat k nazriyat ko zabrdasti dosro pe musalat krti hai. Talba unions pe ban nai hona chahye lakin inhain fascist bn’ny se rokny k liye planning kr k ban uthaya jaye ta k sahi mano mai talba k masail ka hal nikala jaye.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *