بھارت میں ہر گھنٹے پہ ایک طالب علم خودکشی کرتا ہے
- April 20, 2018 1:56 pm PST
ویب ڈیسک
بھارت میں ہر روز 20سے زائد طلبا خودکشی کرلیتے ہیں، اس طرح ہر ایک گھنٹے میں ایک طالب علم اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہا ہے۔ بھارتی نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہر روز 20سے زائد طلبا خودکشی کررہے ہیں۔
نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق بھارتی طلبا میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے کئی اسباب ہیںجن میں پڑھائی کا دباؤ، اچھے نمبروں سے پاس ہونا اور غیر یقینی کیریئر سب سے اہم ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض طلباء ریگنگ کی وجہ سے پریشان ہوکر خودکشی کا انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جاتے ہیں، جبکہ طالبات چھیڑخانی سے تنگ آ کر خود اپنی جان لے لیتی ہیں۔
ترقی کے تمام تر دعوؤں کے باوجود مایوسی، غیر یقینی مستقبل اور دیگر وجوہات کے باعث ہر ایک گھنٹے میں ایک طالب علم اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے پر مجبور ہو رہا ہے۔