شیطانی تخیلات کی بنیاد پر سائنسی تعلیم دینے کا منصوبہ

  • September 29, 2016 12:15 am PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک

امریکہ میں ایسا سکول کلب تشکیل دیا گیا ہے جو بچوں کو شیطانی تصورات کے ذریعے سائنس کی تعلیم دے گا۔ اس کلب میں روایت پرستی کے خلاف بچوں کی تربیت کی جائے گی۔

ویسے تو سکول کلب بنیادی طور پر دوستوں کے ساتھ ملنے اور اپنے پسندیدہ مشاغل سے لطف اندوز ہونے کا ذریعہ ہیں۔ امریکی بچوں کو سپورٹس، ویڈیو گیمز پسند نہیں ہیں تو آفٹر سکول ساٹان کلب شروع کر دیا گیا ہے۔

اس کلب کو بنانے کا مقصد کرسچیئن کلب کے اثر کو زائل کرنا ہے۔ اس نئے کلب کے ممبران نے مہم شروع کی ہے جس کا عنوان شیطان کے ساتھ تعلیم رکھا گیا ہے۔ نیشنل آرگنائزیشن آف سٹینیک ٹیمپل نے آفٹر سکول ساٹان کلب کو چلانے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ کلب 19 اکتوبر سے مختلف امریکی اور یورپین سکولوں میں باقاعدہ طور پر کام شروع کرے گا۔ اس کلب کی آفیشل ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ کلب کا مقصد عقل اور سائنس کو فروغ دینا ہے۔

یہ کلب مہینے میں ایک بار ہر بدھ کے روز اپنی سرگرمیاں منعقد کرے گا۔ یہ کلب منفرد سائنسی انداز میں بچوں کی تربیت کرے گا جس میں مذہب کو خارج کیا جائے گا۔ اس کلب کی جانب سے جو ویڈیو ریلیز کی گئی ہے وہ یو ٹیوب پر بہت زیادہ دیکھی جارہی ہے۔

اس شیطانی کلب سے متعلق یہ افواہ اب عام ہو چکی ہے کہ اس کے ممبران شیطان کی پوجا کرتے ہیں تاہم کلب کی ویب سائٹ کے مطابق وہ ایتھیسٹ ہیں۔

لاس اینجلس یونیفائیڈ سکول ڈسٹرکٹ سے اس کلب کی ابتدائی سرگرمیوں اور ممبرسازی کے لیے مہم کا آغاز کیا جاچکا ہے۔

امریکہ میں اس کلب کے بیس چیپٹرز بنائے گئے ہیں جبکہ تین یورپی ممالک نیدرلینڈ، اٹلی اور فن لینڈ میں بھی کلب چیپڑ موجود ہیں۔ اس کلب کا سب سے بڑا چیپٹر مشییگن میں بنایا گیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *