سکول کے بچوں کی داعش یونیفارم پہن کر آزادی پریڈ میں شمولیت

  • August 22, 2018 12:51 am PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک

انڈونیشیا کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر سکول کے بچوں نے داعش کی یونیفارم اور اے کے فورٹی سیون رائفل اُٹھا کر آزادی پریڈ میں شرکت کی۔ ان بچوں نے فوجی انداز میں پریڈ میں شرکت کی جبکہ علامتی طور پر رائفلز بھی اُٹھا رکھی تھی۔

پریڈ میں باقاعدہ طور پر کمانڈر بھی دکھائے گئے ہیں اور بچے کمانڈرز نے روبوٹک گھوڑوں پر سواری کر رکھی ہے اور ہاتھ میں رائفل اُٹھا رکھی ہے۔

بچوں نے کالے رنگ کے ملبوسات کے ساتھ ساتھ اپنے چہروں کو بھی نقاب سے چھپا رکھا تھا اور بچوں کی اس پریڈ کو دیکھنے کے لیے انڈونیشیا کی عوام نے بھی شرکت کی۔

داعش یونیفارم میں سکول کے بچوں کی پریڈ میں شمولیت پر سخت تنقید کے بعد کارٹیکا نرسری کی جانب سے معذرت پر مبنی بیان جاری کیا گیا ہے۔ کارٹیکا نرسری کی ترجمان کا کہنا ہے کہ بچوں کو کالے رنگ کے لباس میں پریڈ کرانے کا ہرگز مقصد تشدد پسندی کو فروغ دینا نہیں تھا۔

برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں تشدد پسند اسلام کو فروغ دینے کے لیے سکولوں اور کالجوں میں ایسی سرگرمیاں منعقد کی جارہی ہیں جس کا تعلق جہاد کا جذبہ اُبھارنا ہے۔

کارٹیکا نرسری نے داعش سے مناسبت رکھنے والے بچوں کے لباس پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *