اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں کشیدگی برقرار جامعہ آج بھی بند

  • October 31, 2017 11:52 am PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں کشیدگی برقرار ہے، طلبہ گروپوں میں تصادم کےباعث جامعہ آج بھی بند ہے۔ یونیورسٹی کے داخلی راستوں پرپولیس تعینات کرکے سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

احتجاجی طلبہ کا کہنا ہے مطالبات پورےہونےتک کلاسزکابائیکاٹ جاری رہے گا

انتظامیہ کا کہنا ہے یونیورسٹی کھولے جانے سےمتعلق حتمی طورپرکچھ نہیں کہا جاسکتا۔

university

کشیدگی صورت حال کے باعث یونیورسٹی میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ داخلی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات ہیں ۔

احتجاجی طلبہ کا موقف ہے کہ مطالبات پورےہونےتک کلاسزکابائیکاٹ جاری رہےگا ۔

ادھر قائداعظم یونیورسٹی کےاحتجاجی طلبہ کےخلاف گزشتہ روزایک اورمقدمہ درج کیاگیاتھا۔

university2

پولیس کے مطابق مقدمے میں طلبہ پریونیورسٹی میں گاڑیوں کےشیشےتوڑنے اور ٹائروں سے ہوا نکالنے کا الزام ہےجبکہ طلبہ نےیونیورسٹی کی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو مارا پیٹا اور چابیاں چھین لیں۔