پنجاب: 10 ہزار سرکاری سکولز کی نجکاری پر “اتھارٹی” بنانے کا منصوبہ

  • July 14, 2017 10:59 pm PST
taleemizavia single page

راولپنڈی

پنجاب حکومت صوبے کے دس ہزار سرکاری سکولز کی نجکاری کرنے جارہی ہے جس کی باقاعدہ منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے دے دی ہے۔ ان سرکاری سکولوں کی نجکاری کا عمل مکمل کرنے کے لیے الگ سے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرکاری سکولز کی نجکاری یا این جی اوز کے حوالے کرنے کا پہلا فیز پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت مکمل ہوا تھا اس فیزمیں آٹھ ہزار سرکاری سکولز این جی اوز اور نجی اداروں کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

تاہم سکولوں کی نجکاری کے دوسرے فیز کیلئے اب الگ سے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس اتھارٹی میں افسران کی بھرتیوں کے لیے اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اس فیز میں سکولوں کی نجکاری کی مانیٹرنگ کا عمل پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے واپس لے لیا جائے گا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے پبلک سکول سپورٹ پروگرام کی اتھارٹی کے لیے ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کی بھرتی ہوں گی ۔

بھرتیوں کی نگرانی پروگرام کے انچارج کے سُپرد کی گئی ہے۔ نئی اتھارٹی کیلئے ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس، اورڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن ریسورس کے عہدوں پر بھرتیاں ہوں گی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ اور ڈپٹی ڈائریکڑ پروگرام کے عہدوں پر بھی بھرتیاں کی جائینگی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیومن ریسورس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمیونیکیشن، اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرام کے عہدوں پر بھرتیاں کی جارہی ہیں۔

بھرتیوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل، آفیسر فنانس، آفیسر ایڈمن، آفیسر آئی ٹی اور آفیسر کیمونیکیشن کے عہدے بھی شامل ہیں۔ پبلک سکول سپورٹ پروگرام اتھارٹی کے لیے این ٹی ایس کے تحت ٹیسٹ لیا جائے گا۔

این ٹی ایس ٹیسٹ میں شرکت کے لیے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی مقرر کر دی گئی ہے۔ پبلک سکول سپورٹ پروگرام اتھارٹی کا کنٹرول سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کے پاس ہوگا۔

موجودہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان پبلک سکول سپورٹ پروگرام کے انچارج ہیں۔